28 اکتوبر، 2026، 12:42 PM

تہران اجلاس علاقائی امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے، عراقچی

تہران اجلاس علاقائی امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کی سیکورٹی کو بیرونی طاقتوں کی فوجی مداخلت کے بغیر یقینی بنایا جاسکتا، پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے حالیہ چار ملکی اجلاس نے علاقائی امن و سلامتی اور مشترکہ خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے سلسلے میں بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔

عراقچی نے انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس موقع کو پائیدار تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے اصولوں پر اتفاق، باہمی اعتماد کی تعمیر، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام اور عملی عہد و پیمان ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطۂ نظر سے پائیدار سلامتی علاقائی ممالک کی شرکت سے اور خطے سے باہر کی طاقتوں کی فوجی موجودگی اور مداخلت کے بغیر یقینی بنائی جانی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، یہ نقطۂ نظر اس اصول پر مبنی ہے کہ خطے کے ممالک خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری قبول کریں۔

عراقچی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کی شرارتوں اور جارحیت کا مقابلہ کرنا بھی اسی تناظر میں ریاستوں کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔

News ID 1942430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha